پشاور، پرمٹ کے حصول میں عوام سے زائد رقم وصولی پر ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی،ملک شاہ محمد

بدھ 25 مارچ 2015 20:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواکے معاون خصوصی برائے ٹرانسوپرٹ،ماس ٹرانزٹ و فنی تعلیم ملک شاہ محمد خان وزیر نے محکمہ ٹرانسپورٹ کے متعلقہ حکام کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ پرمٹ کے اجراء میں گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفیکیٹ سمیت دیگر اہم دستاویزات کا خاص خیال رکھیں اور پرمٹ کے حصول کے سلسلے میں اگر عوام سے مقررہ فیس سے زائد وصول کرنے کی کوشش کی گئی تو ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

یہ ہدایات انہوں نے بدھ کے ر وز نظامت ٹرانسپورٹ پشاور کے اچانک دورے کے موقع پر محکمہ کے متعلقہ حکام اور دیگر عملے کوجاری کیں ۔ معاون خصوصی کو اس موقع پر محکمے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے محکمے میں قائم آن لائن سسٹم کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔معاون خصوصی نے نظامت ٹرانسپورٹ میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور سٹاف کی حاضری رجسٹر کا بھی معائنہ کیا۔اس موقع پر ملک شاہ محمد خان نے متعلقہ حکام اور دیگر عملے کو سختی سے ہدایات جاری کیں کہ وہ خدمت کے جذبہ ایمانی کے ساتھ اپنے فرائض منصبی اداکریں اور عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے میں اپنا فعال کردار اداکریں۔

متعلقہ عنوان :