ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کو پورا کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں،غلام رسول لاشاری

بدھ 25 مارچ 2015 20:07

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف ضلع ٹنڈومحمدخان کا ایک اہم اجلاس شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے حوالے سے ضلعی صدر غلام رسول لاشاری کی زیر صدارت آفیس میں منعقد ہوا ، جس میں عہدیداروں اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، اجلاس سے ضلعی صدر غلام رسول لاشاری ، پی پی کے ضلعی نائب صدر سید اعجاز نبی شاہ ، غلام حسین سومرو ، تسلیم میمن ،شیر لاکھو، شہباز ڈی بلو چ ، زاہد میمن اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی میں شرکت کرنے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے ، انہوں نے کہاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک اور قوم کی خاطراپنی جان کا نظرانہ دیا اور جمہوریت کی بحالی کیلئے آخری دم تک جدوجہد کرتے رہے ، ان کا خون رائیگان نہیں جائیگااور ان کے مشن کو پورا کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں ، انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی بے لوث خدمت کی ہے اور عوام کے مسائل بلاامتیا ز حل کئے گئے ہیں ، انہوں نے کہاکہ پیرا میڈیکل اسٹاف کے جو بھی مسائل ہیں خاص طور پر سن کوٹا ، نوکریاں او ر دیگر مراعات ان کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرایا جائیگا ، انہوں نے کہاکہ ہم نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :