کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مندی کا تسلسل جاری ،سرمایہ کاری مالیت میں46ارب39کروڑ روپے سے زائد کی کمی

بدھ 25 مارچ 2015 20:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مندی کا تسلسل جاری ہے ۔بدھ کوبھی اتارچڑھاوٴ کے بعد شدید مندی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 31300,31200اور 31100کی نفسیاتی حدوں سے بیک وقت گرگیا۔ سرمایہ کاری مالیت میں46ارب39کروڑ روپے سے زائد کی کمی ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت22.67فیصدکم جبکہ70.00حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاوٴسز اور دیگرانسٹی ٹیوشن کی جانب سے سیمنٹ،بینکنگ ،توانائی سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبارکا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 31407پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا ۔تاہم فروخت کے دباوٴ اورپرافٹ ٹیکنگ کے باعث تیزی کے اثرات زائل ہوگئے۔

(جاری ہے)

ماہرین اسٹاک کے مطابق سکیورٹی خدشات کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے بڑے پیمانے پر سرمائے کا انخلاء جاری ہے اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے شرح سود میں کمی کا فیصلہ بھی ان کے اعتماد کو بحال کرنے میں ناکام رہا ہے ۔

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس224.22پوائنٹس کمی سے 31086.51پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر330کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے70کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں اضافہ231کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں کمی جبکہ29کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں46ارب 39کروڑ62لاکھ5ہزار744روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر 69کھرب24ارب 89کروڑ59لاکھ 98ہزار119روپے ہوگئی ۔

بدھ کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں9کروڑ92لاکھ 6ہزار 220شیئرز رہیں جومنگل کے مقابلے میں2کروڑ90لاکھ97ہزار660 شیئرزکم ہیں ،قیمتوں کے اتار چڑھاوٴ کے حساب سے پاک ٹوبیکو کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت35.00روپے اضافے سے810.00روپے اورپاک سروسز کے حصص کی قیمت23.13روپے اضافے سے498.02روپے ہوگئی ۔نمایاں کمی باٹا پاک کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت171.40روپے کمی سے3258.10جبکہ ایکسائیڈ پاک کے حصص کی قیمت53.00روپے کمی سے1070.00روپے ہوگئی ۔

بدھ کو پاک الیکٹرون کی سرگرمیاں90لاکھ72ہزار شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت2.33روپے کمی سے48.39روپے جبکہ میپل لیف سیمنٹ کی سرگرمیاں64لاکھ76ہزار شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت1.53روپے کمی سے51.36روپے ہوگئی ۔ کے ایس ای 30انڈیکس145.14پوائنٹس کمی سے 19796.49پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس486.30پوائنٹس کمی سے 51379.40جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس149.24پوائنٹس کمی سے 22236.17پر بند ہوا ۔

متعلقہ عنوان :