خیبرپختونخوا فٹبال ایسوسی ایشن کے انتخابات اپریل کے آخری ہفتے پشاو رمیں منعقد ہونگے

بدھ 25 مارچ 2015 20:02

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) خیبرپختونخوا فٹبال ایسوسی ایشن کے انتخابات اپریل کے آخری ہفتے پشاو رمیں منعقد ہونگے جبکہ صوبے کے تمام ڈسٹرکٹ انتخابات مکمل ہوگئے جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن پاکستان فٹبال فیڈریشن کی طرف سے جاری کردیا ہے جس کے مطابق پشاور ڈسٹرکٹ کے صدروصوبائی ممبر اشفاق حسین شاہ ، سیکرٹری فرید الله،ہری پورڈسٹرکٹ کے صدر عمر فاروق ، سیکرٹری بلال خان ، ٹانک سے صدر خیال محمد ، سیکرٹری قمرزمان ، مردان سے علی گوہر صدر اور ظاہر محمد سیکرٹری ، مانسہرہ سے محمد بشیر صدراور سیکرٹری صبور ، دیر لوئر سے محمد غفار صدر سیکرٹری خان بہادر، کوہاٹ سے صدرسید ریاض نور اور سیکرٹری محب الرحمان ، ہنگوسے محمد اشرف صدر اور عبدالمنیم سیکرٹری ، ڈی آئی خان سے ایم اے لطیف خان صدر اور جہانگیر مروت سیکرٹری ، بنوں سے صفت الله صدر ایم اسرار سیکرٹری ، کرک ڈسٹرکٹ سے روح الله صدر اور احمد نواز سیکرٹری ، دیر اپر سے اعزاز محمد صدر اور سردار یوسف جنرل سیکرٹری ، نوشہرہ سے قاضی واجد صدر اور محمد امجد جنرل سیکرٹری ، ایبٹ آباد سے خالد جاوید خان صدر اور عادل خان جدون سیکرٹری ، لکی مروت سے جوہر محمد صدر اور عبدالرؤف جنرل سیکرٹری ، ملاکنڈ سے فضل واحد صدر اور احمد گل جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے جبکہ صوبائی ممبران میں حذب الله ٹانک ، عمر فاروق ہری پور، محمد سعید خان مردان، محمد سعید مانسہرہ ، فضل غفار دیر لوئر ، امان الله کوہاٹ، محب ہنگو، سلیم اعوان ڈی آئی خان ،سعید خان بنوں ، روح الله کرک، حاجی نیاز محمد دیر اپر اشفاق حسین شاہ پشاور ، غلام حیدر نوشہرہ ، واجد خان ایبٹ آباد ، نصر ا لله لکی مروت، اور محمد نعمان ملاکنڈ سے صوبائی ممبر ز منتخب ہوئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :