واپڈا کا1410 میگاواٹ تربیلا کے پانچویں توسیعی منصوبے کا پی سی ون منظوری کیلئے بھجوانے کا فیصلہ،
795.8 ملین ڈالر پر مبنی منصوبے کا پی سی ون وزارتِ پانی و بجلی کے ذریعے منظوری کیلئے پلاننگ کمیشن کو بھجوایا جارہا ہے ، فیصلہ واپڈا ہاؤس میں منعقد ہ چیئرمین واپڈا ظفر محمود کی زیر صدارت اتھارٹی اجلاس میں کیا گیا ،جنرل منیجر (تربیلا ڈیم پراجیکٹ) نے تفصیلات پیش کیں، تربیلا کے پانچویں توسیعی منصوبے کی پیداواری صلاحیت ایک ہزار 410 میگاواٹ ہے ، ہر سال ایک ارب 80 کروڑ یونٹ سستی پن بجلی مہیا کریگا
بدھ 25 مارچ 2015 20:01
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) 1410 میگاواٹ پیداواری صلاحیت کے حامل تربیلا کے پانچویں توسیعی منصوبہ کا پی سی ون وزارت ِ پانی و بجلی کی وساطت سے پلاننگ کمیشن کی منظوری کے لئے بھجوایا جارہا ہے، منصوبے کا پی سی ون795.8ملین ڈالر پر مبنی ہے ۔ منصو بے کا پی سی ون منظوری کے لئے وزارتِ پانی و بجلی کو ارسال کیا جانا تربیلا کے پانچویں توسیعی منصوبے کی تعمیر کے لئے ایک اہم پیش رفت ہے ۔
پی سی ون منظوری کے لئے وزارتِ پانی و بجلی کو بھجوانے کا فیصلہ واپڈا ہاؤس میں منعقد ہ اتھارٹی کے اجلاس میں کیا گیا ۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین واپڈا ظفر محمود نے کی ۔ ممبر(واٹر ) محمد شعیب اقبال ، ممبر ( پاور ) بدرالمنیر مرتضیٰ ، ممبر (فنانس) انوارالحق ، سیکرٹری واپڈا سید خالد اخلاق گیلانی ، پراجیکٹ حکام اور کنسلٹنٹ کے نمائندے اجلاس میں شریک ہوئے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.