ہم بھارت کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے ،اسکو ہر صورت مسئلہ کشمیر حل کر نا ہو گا‘ چوہدری محمد سرور،

پی ٹی آئی نہ صرف کشمیر کے ضمنی انتخابات میں کا میابی حاصل کر یگی بلکہ آزاد کشمیر میں آنیوالی حکو مت بھی ہماری ہوگی ‘ سابق گورنر

بدھ 25 مارچ 2015 20:00

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) تحر یک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن وسابق گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ ہم بھارت کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے لیکن اسکو ہر صورت مسئلہ کشمیر حل کر نا ہو گا ‘میں نے لندن سمیت پوری دنیا میں کشمیریوں کے حقوق کی جنگ لڑی ہے اور آئندہ بھی کسی قر بانی سے دریغ نہیں کر ونگا ‘پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ نے کشمیری عوام کو ہمیشہ مایوس کیا ہے لیکن تحر یک انصاف کشمیریوں کو کر پشن ‘لوٹ مار اور ظلم ناانصافی سمیت تمام مسائل سے مکمل نجات دلائیں گی ‘تحر یک انصاف نہ صرف کشمیر کے ضمنی انتخابات میں کا میابی حاصل کر یگی بلکہ آزاد کشمیر میں آنیوالی حکو مت بھی تحر یک انصاف کی ہوگی ۔

آزادکشمیر کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے بیر سٹر سلطان محمود کے انتخابی جلسے سے خطاب اور کارکنوں کے وفود سے تحر یک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن وسابق گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ آزاد کشمیر میں پیپلزپارٹی سمیت جتنی بھی دیگر جماعتیں اقتدار میں آئی ہیں سب نے یہاں کے لوگوں کی تر قی فلاح وبہبود اور انکو پانی اور صحت جیسی بنیادی سہو لتیں بھی فراہم نہیں کیں جسکی وجہ سے یہاں کے عوام کو درپیش مسائل میں کمی ہونے کی بجائے ان میں اضافہ ہو چکا ہے اور آزادکشمیر میں آج بھی پیپلزپارٹی کی حکو مت کے کر پشن اور لوٹ مار کے بدتر ین سکینڈل سامنے آرہے ہیں مگر کسی کو کوئی پوچھنے والا نہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں جب سے سیاست میں ہوں ہمیشہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے آوازبلند کی ہے اور میں یہ بھی واضح کر نا ہو چاہتاہوں کہ ہم بھارت کے ساتھ جنگ بلکہ امن چاہتے ہیں مگر اس کیلئے ضروری ہے کہ بھارت اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کر یں ۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ آزادکشمیر کے ضمنی انتخابات میں تحر یک انصاف ہی کا میاب ہوگی مگر یہاں کے عوام جس طر ح عمران خان کو سپورٹ کر رہے ہیں اس سے یہ بھی ثابت ہو رہا ہے کہ آزاد کشمیر میں آنیوالی حکو مت کسی اور کی نہیں پاکستان تحر یک انصاف کی ہو گی اور ہم بھی یہاں کے عوام کو مایوس نہیں کر ینگے بلکہ انکو انکا جائزہ مقام اور حق دیا جائیگا ۔