اسلام آباد: یوم پاکستان پریڈ میں شریک فوجی دستوں کے اعزاز میں دیا گیا ظہرانہ

بدھ 25 مارچ 2015 19:33

اسلام آباد: یوم پاکستان پریڈ میں شریک فوجی دستوں کے اعزاز میں دیا  گیا ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ 23 مارچ کو 7 سال بعد یوم پاکستان کے حوالے سے ہونی والی پریڈ میں شریک فوجی دستوں کے اعزاز میں شکر پڑیاں گراﺅنڈ میں ظہرانہ دیا گیا ۔ صدر پاکستان ممنون حسین کی جانب سے ظہرانہ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صدر ممنون حسین کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یوم پاکستان کے موقع پر پریڈ کے کامیاب انعقاد نے پوری قوم کو متحد کیا ہے جس پر پوری قوم مبارک باد کی مستحق ہے۔

یوم پاکستان کی پر وقار تقریب دہشت گردی کے خلاف قومی امنگوں کی عکاس تھی جبکہ اس تقریب کے ذریعے ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں بھی بھرپور مدد ملی ۔اس موقع پر صدر مملکت کی جانب سے شہداءکو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ شہداءنے مادر وطن کے لیے جان کی قربانیاں دے کر تاریخ رقم کی جسے کی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ اس موقع پر صدر پاکستان کی جانب سے پریڈ کے شرکاءکو یادگاری شیلڈز بھی دی گئیں۔