نیب نے دھوکہ دہی کے ذریعے لاکھوں روپے کا فراڈ کرنے کے الزام میں نسیم گل اور کاشف زیب کو گرفتار کر لیا،

ملزمان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کیلئے احتساب عدالت پشاور میں پیش کیا جائے گا

بدھ 25 مارچ 2015 19:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) قومی احتساب بیوروخیبر پختونخوا نے اسلامی طرز کاروبار مضاربہ و مشارکہ کے نام پر دھوکہ دہی کے ذریعے معصوم شہریوں سے لاکھوں روپے کا فراڈ کرنے کے الزام میں آمیزنگ فنانس کمپنی لمیٹڈ ہنگو کے دو عہدیداروں نسیم گل اور کاشف زیب کو گرفتار کر لیا بدھ کو نیب کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلز کے مطابق ملزمان کے خلاف اب تک نیب کو 30.42ملین روپے کے دعوے کئے جاچکے ہیں۔

(جاری ہے)

ملزمان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کیلئے احتساب عدالت پشاور میں پیش کیا جائے گا۔ نیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگر کسی بھی شہری کو آمیزنگ فنانس کمپنی لمٹیڈ ہنگو کے خلاف کوئی شکایت ہے تو وہ متعلقہ دستاویزات کے ساتھ بغیر کسی تاخیر کے نیب خیبر پختونخوا ریجنل آفس پی ڈی اے فیز تین حیات آباد پشاور میں اپنی شکایت درج کراسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :