اوکاڑہ کینٹ،مہنگے داموں گھی فروخت کرنے پر سپیشل مجسٹریٹ نے مقدمہ درج کروادیا

بدھ 25 مارچ 2015 18:44

اوکاڑہ کینٹ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء)مہنگے داموں گھی فروخت کرنے پر سپیشل مجسٹریٹ نے مقدمہ درج کروادیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سپیشل مجسٹریٹ رینالہ خورد محمد یعقوب نے دوران چیکنگ اڈا چوچک پر حاجی مقبول کو دوکان کریانہ پر نعمت گھی133روپے کی بجائے 150 روپے فروخت کرنے کا مرتکب پایا،چیکنگ ٹیم کو دیکھتے ہی ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔