اسلام آباد: وزارت پٹرولیم نے کرلیا تیل چوری کا اعتراف

بدھ 25 مارچ 2015 18:23

اسلام آباد: وزارت پٹرولیم نے کرلیا تیل چوری کا اعتراف

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) ‬‎ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈراور چیئرمین پبلک اکاوَنٹس کمیٹی سید خورشید شاہ کی زیرصدارت اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے وزارت پٹرولیم کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی چوری کا اعتراف کر لیا گیا۔ وزارت پٹرولیم اور اوجی ڈی سی ایل حکام کی جانب سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا گیا کہ چھ مقامات پر تیل چوری ہوئی جبکہ خیبرپختونخواہ میں ایک غیرقانونی آئل ریفائنری فعال حالت میں بھی پکڑی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تاہم خورشید شاہ نے برہمی کا اظہارکرتے ہوئے بریفنگ مستردکرتے ہوئے کہا کہ جس معاملے کی تحقیقات کاکہاگیاتھا وہ نہیں کی گئیں۔ اوجی ڈی سی ایل اور مول کے علاوہ سرکاری سطح پر تیل چوری میں کون کون ملوث ہے ، نجی کمپنیاں حکومت کے ساتھ مل کر کتناتیل چوری کررہی ہیں ، اس کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ تاہم وزارت پٹرولیم کے حکام کی جانب سے جواب دیا گیا کہ بیس سے چالیس ارب روپے کے تیل چوری کا الزام سراسر غلط ہے ، تاہم چھوٹے پیمانے پر چوری کے کیسز ضرور سامنے آئے ہیں ۔ پچھلے دس سالوں میں اٹھائیس کمپنیوں کو تیل کی تلاش کے لائسنس دیئے گئے اور اس وقت تیس کمپنیاں تیل کی تلاش کا کام کررہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :