کراچی، انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ارشد پپو کیس کی سماعت 11اپریل تک ملتوی کردی

بدھ 25 مارچ 2015 17:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ارشد پپو کیس کی سماعت 11اپریل تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ارشد پپو قتل کیس میں انتہائی اہم دستاویزات گم ہوجانے کے انکشافات پر جوڈیشل مجسٹریٹ کو آئندہ سماعت میں طلب کرلیا، واضح رہے ارشد پپو قتل کیس میں لیاری گینگ وار کے ملزم عزیر بلوچ مفرور ہیں، جبکہ دیگر ملزمان کے بیانات قلمبند ہوچکے ہیں، کہ عدالت میں گواہوں کے بیانات بھی قلمبند ہوچکے ہیں، لیکن تمام اہم دستاویزات گم ہوجانے کے انکشاف پر عدالت نے 11 اپریل کو جوڈیشل مجسٹریٹ ندیم بابر قاضی کو طلب کرلیا۔

متعلقہ عنوان :