سندھ ہائیکورٹ نے سیکورٹی فیچر نمبر پلیٹ سے متعلق درخواست پر سیپرا، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور دیگر حکام سے 16 اپریل تک جواب طلب کرلیا

بدھ 25 مارچ 2015 17:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) سندھ ہائیکورٹ نے سیکورٹی فیچر نمبر پلیٹ سے متعلق درخواست پر سیپرا، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور دیگر حکام سے 16 اپریل تک جواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے کہ جنوری 2015 میں سیکورٹی فیچر والی نمبر پلیٹ کے جرا کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا اور دو لاکھ افراد اس کے ٹوکن بھی حاصل کر چکے ہیں لیکن اس کے ٹینڈر میں سیپرا رول کی خلاف ورزی کی گئی ہے لہذا اس ٹینڈر منسوخی کیا جائے درخواست کی سماعت جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کرتے ہوئے سیپرا، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے 16 اپریل تک جواب طلب کرلیا۔

متعلقہ عنوان :