سندھ ہائی کورٹ نے سابق چیف جسٹس شریعت کورٹ آغا رفیق احمد خان کو دی جانے والی مراعات کے حوالے سے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

بدھ 25 مارچ 2015 17:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) سندھ ہائی کورٹ نے سابق چیف جسٹس شریعت کورٹ آغا رفیق احمد خان کو دی جانے والی مراعات کے حوالے سے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے ۔کیس کی سماعت چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گذار مولوی اقبال حیدر نے دوران سماعت موقف اختیارکیا کہ آغا رفیق جو کہ وفاقی شریعت کورٹ کے چیف جسٹس رہ چکے ہیں ۔

انہیں ریٹائرمنٹ کے بعد پبلک سروس کمیشن سندھ کا سربراہ بنادیا گیا ہے اور وہ اس نئے عہدے کے ساتھ پنشن اور دیگر مراعات بھی حاصل کررہے ہیں جو کہ غیر آئینی ہے ۔اس موقع پر آغا رفیق نے درخواست میں موقف اختیارکیا کہ وہ کوئی اضافی مراعات حاصل نہیں کررہے ہیں ۔تاہم عدالت نے دونوں جانب سے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :