خیبر ایجنسی میں امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے، امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے، جمرود اور لنڈی کوتل میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا ئیں گے،متاثرین اور بے گھر افراد کی باعزت واپسی کے لئے کوشاں ہیں

نومنتخب قبائلی سینیٹر الحاج تاج محمد آفریدی کا مختلف استقبالیہ تقاریب سے خطاب

بدھ 25 مارچ 2015 17:29

خیبر ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) خیبر ایجنسی میں امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے، امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے، جمرود اور لنڈی کوتل میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا ئیں گے،متاثرین اور بے گھر افراد کی باعزت واپسی کے لئے کوشاں ہیں، نومنتخب قبائلی سینیٹر الحاج تاج محمد آفریدی کا خیبر اور شینواری میں مختلف اسقبالیہ تقاریب سے خطاب، خیبر سلطان خیل، خیبر زیڑئی، ملکزادہ ندیم حجرہ اور مختار خیل شینواری میں نو منتخب سینیٹر کا پرتپاک استقبال کیا گیا ، آتش بازی، ہوائی فائرنگ کی گئی اور پھولوں کی پتیاں نچھاؤر کی گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لنڈی کوتل کے خیبر اور شینواری کے مختلف علاقوں میں لوگوں نے نو منتخب سینیٹر الحاج تاج محمد آفریدی کا زبردست اور پرتپاک استقبال کیا استقبالیہ تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر الحاج تاج محمد آفریدی نے کہا کہ پہلے ان کے بھائی ایم این اے شاہ جی گل آفریدی اور اب وہ خود بھی سینیٹر بن کر قوم کے سامنے جوابدہ ہو گئے ہیں لیکن این اے 45 خیبر ایجنسی کے عوام کی توقعات کو کسی صورت ٹھیس نہیں پہنچا ئیں گے نو منتخب سینیٹر الحاج تاج محمد آفریدی نے ولی خیل میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر ایجنسی میں امن و امان کے قیام اور اس کو مذید بہتر بنانے میں حکومت، فورسز اور قبائلی منتخب نمائندے زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں اور امن و امان کی بہتری کے لئے حکومت درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے انہوں نے کہا کہ بہت جلد لوگ علاقے میں تبدیلی محسوس کرینگے اور ترقی کے لئے ان کے پاس ایک جامع منصوبہ ہے لیکن وہ اجتماعی کاموں کو ترجیح دینگے انہوں نے کہا کہ وہ خوداوران کے بھائی ایم این اے شاہ جی گل خیبر ایجنسی اور قبائلی عوام کے مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے اس موقع پر بعض افراد نے سینیٹر سے پر زور مطالبہ کیا کہ لنڈی کوتل تحصیل اور طورخم مین تعینات قابض پولیٹیکل محرروں نے عام لوگوں اور ٹرانسپورٹروں کا جینا محال کر کے لوٹ مار شروع کر دی ہے جن کو فوری طور پر تبدیل کیا جائے جس پر سینیٹر تاج محمد آفریدی نے کہا وہ اس پر زمہ دار حکام سے بات کرینگے۔

متعلقہ عنوان :