اوکاڑہ ،انسداد دہشت گردی عدالت کا متنازعہ لٹریچر تقسیم کرنے پر کالعدم تنظیم کے ر ہنما محمد اسحاق کو5 سال قید کی سزا کا حکم

بدھ 25 مارچ 2015 17:20

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء )انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مذہبی منافرت پر مبنی لٹریچر تقسیم کرنے پر کالعدم تنظیم اوکاڑہ کے ر ہنما محمد اسحاق کو5 سال قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔سزا پانے والے کو پولیس نے دو ماہ قبل مذہبی منافرت پر مبنی شر انگیز لٹریچر تقسیم کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی لاہور کی عدالت نمبر3کے جج ہارون لطیف نے تھانہ اے ڈویژن اوکاڑہ کے زیر دفعہ9اے ٹی اے مقدمہ نمبر108/15کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم محمد اسحاق کو پانچ سال قید کی سزا کا حکم سنایا ۔

ملزم پر الزام تھا کہ اس نے مذہبی منافرت پر مبنی لٹریچر تقسیم کیا ہے۔ملزم کو دو ماہ قبل تھانہ اے ڈویژن اوکاڑہ پولیس نے مذہبی منافرت پر مبنی لٹریچر تقسیم کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔