ایم کیو ایم میرپورخاص زون کے زیر اہتمام نجی نیوز چینل کے خلاف میرپورخاص پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
بدھ 25 مارچ 2015 17:15
میرپورخاص ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) ایم کیو ایم میرپورخاص زون کے زیر اہتمام نجی نیوز چینل کے خلاف میرپورخاص پریس کلب کے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
(جاری ہے)
اس موقع پر ایم کیو ایم میرپورخاص زون کے زونل انچارج مجیب الحق ،جوائنٹ زونل انچارج شہباز احمد خان و اراکین زونل کمیٹی،تمام سیکٹرز و یونٹس کے ذمہ داران و کارکنان ، حق پرست رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر ظفر کمالی ،لیبر ڈویژن، میڈیکل ایڈ کمیٹی، لیگل ایڈ کمیٹی اور شعبہ خواتین سمیت دیگر تمام شعبہ جات کے ذمہ داران و کارکنان اور حق پرست عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر متعصب اینکر ز نامنظور، زرد صحافت نامنظور ، آزادی اظہار یا شتر بے مہار، میڈیا رہو عدالت نہ بنو اور درباری صحافت نامنظور کے نعرے اور مطالبات جلی حروف میں تحریر تھے۔احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے پرجوش انداز میں نجی نیوز چینل کے اینکر پرسنزاور چینل انتظامیہ کے متعصبانہ طرز عمل اور زرد صحافت کے خلاف جبکہ ایم کیو ایم اور قائد تحریک الطاف حسین کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.