پبلک سکول میرپورخاص ہمارا قومی اثاثہ ہے ،بہتری کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن اقدامات کئے جا ئینگے ،کمشنرمیرپور خاص

بدھ 25 مارچ 2015 17:15

میرپورخاص ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء)ڈویژنل کمشنر میرپورخاص شفیق احمد مہیسر نے کہا ہے کہ پبلک اسکول میرپورخاص ہمارا قومی اثاثہ ہے اسکی بہتری کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن اقدامات کئے جا ئینگے ۔ اس امر کا اظہار انہوں نے پبلک اسکول کے متعلق اپنے دفتر میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر روینیو محمد عاصم ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون محمد عثمان محسود، پرنسپل پبلک اسکول عبدالمجید حُر ، سپرنٹنڈنٹ انجینئر ورکس اینڈ سروسز ڈپارٹمنٹ فریدالدین صدیقی،ایکسیئن بلڈنگ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

کمشنر نے مزید کہا کہ پبلک اسکول کے ترقیاتی کام نئی ترقیاتی اسکیموں میں شامل کئے جائینگے ۔انہوں نے ایکسئین بلڈنگ کو ہدایت کی کہ اسکول کا سروے کرکے پی سی ون تیار کرکے رپورٹ دی جائے تا کہ عملدرآمد کرایا جاسکے۔