وادی تیراہ میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کے نتیجے میں 30 دہشت گرد ہلاک ‘ اسلحے کے 2 ذخیرے بھی تباہ

بدھ 25 مارچ 2015 17:06

خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں کی وادی تیراہ میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کے نتیجے میں 30 دہشت گرد ہلاک اور اسلحے کے 2 ذخیرے بھی تباہ ہو گئے ‘ مارے جانے والے دہشتگردوں میں کالعدم لشکر اسلام کے ترجمان صلاح الدین ایوبی بھی شامل ہے ‘ کرم ایجنسی میں ایف سی گاڑی پر حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر خیبر ایجنسی کے علاقے وادی تیراہ میں بمباری کی جس کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک ‘ فضائی کارروائی میں دہشت گردوں کے اسلحہ و بارود کے 2 ذخیرے بھی تباہ ہوئے ذرائع کے مطابق مارے جانے دہشت گردوں میں کالعدم لشکر اسلام کے ترجمان صلاح الدین ایوبی بھی شامل ہے تاہم تاہم بیان میں کسی بھی کمانڈر کا نام نہیں لیا گیا ادھر کرم ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر بم حملے میں ایک ایف سی اہلکار شہید ہوگیا پولیٹکل انتظامیہ کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ واقعہ بدھ کی صبح ساڑھے نو بجے پیش آیا ایف سی اہلکار گاڑی بلال مہمند گاڑی میں جارہے تھے کہ پٹی چیک پوسٹ کے قریب ان کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں دھماکہ ہوا واقعہ کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ایک نجی ٹی وی کے مطابق دوسری جانب اورکزئی ایجنسی میں ایک علیحدہ آپریشن میں 8 مشبہ عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے اورکزئی ایجنسی کے علاقے شبک میں ایک ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے بعد کارروائی کی جس کے نتیجے میں 8 مبیہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :