پھول محبت کی طرح ہمیشہ زندہ رہتے ہیں‘ ملتان دنیا کا پرانا اور قدیم ترین شہر ہے،میجر جنرل سید حسنات عامر گیلانی

بدھ 25 مارچ 2015 16:59

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) جے او سی ملتان میجر جنرل سید حسنات عامر گیلانی نے کہا ہے کہ پھول محبت کی طرح ہمیشہ زندہ رہتے ہیں‘ ملتان دنیا کا پرانا اور قدیم ترین شہر ہے اور ڈی سی او ملتان زاہد سلیم گوندل نے اس قدیم شہر کو اپنی کوششوں اور کاوشوں سے پھولوں کا شہر بھی بنا دیا ہے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کی سہ پہر قلعہ کونا قاسم باغ پر جشن بہاراں منٹھار ملتان کی افتتاح کے بعد تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کئی اس موقع پر ڈی سی او ملتان زاہد سلیم گوندل سی پی او ملتان سلطان گجر چیئرمین پی ایچ اے خواجہ جلال الدین رومی اور ملتان کی ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام کے علاوہ آرمی کے افسران اور معزز شہری بھی موجود تھے جے او سی ملتان نے کہا کہ ڈی سی او ملتان زاہد سلیم گوندل نے مجھے یہ موقع دیا کہ میں ملتان کے باسیوں کو جشن بہاراں کی آمد پر ان کی خوشیوں میں شریک ہو سکوں اور کہا کہ ملتان کے بہت رنگ ہیں اور ملتان کے عوام کو چاہئے کہ وہ ملتان کو نہ صرف ملتان کے لوگوں کے لئے بلکہ دنیا کو روشناس کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں انہوں نے توقع طاہر کی کہ مجھے ملتان کی عوام سے توقع ہے کہ وہ جشن بہاراں کے موقع پر فیملیز اور بچوں کے ساتھ سیر کریں گے اس موقع پر ڈی سی او ملتان زاہد سلیم گوندل نے کہا کہ سول سروس کا کوئی آدمی افسر ہو یا ماتحت عوام کے دل جیتے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتا اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف بھی یہی چاہتے ہیں کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ تفریح سہولیات فراہم کی جائیں اور خوشیاں دی جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ پھول اور پودے لگانا ضلعی انتظامیہ کا کام ہے عوام صرف اپنے گھروں کے باہر لگے پودوں کو پانی دے کر ان کی حفاظت کریں اور ان کے سائے سے مستفید ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جے او سی ملتان میجر جنرل حسنات عامر گیلانی کا مشکور ہوں کے انہوں نے جشن بہاراں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کر کے ملتان کے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :