خیبر ٹو آپریشن، خیبر ایجنسی میں پاک فضائیہ کی بمباری ، غیرملکیوں اوراہم جنگجوسمیت 30 دہشت گرد ہلاک
بدھ 25 مارچ 2015 16:59
خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء ) پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں کی وادی تیراہ میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کے نتیجے میں 30 دہشت گرد ہلاک جب کہ اسلحے کے 2 ذخیرے بھی تباہ ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خیر ایجنسی کی وادی تیراہ میں ملک دشمنوں کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی پیش قدمی اور کارروائی جاری ہے، خیبر ٹو آپریشن کے دوران لڑاکا طیاروں کی تازہ کارروائی میں مزید تیس دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا گیا، جب کہ کامیاب کارروائی کے دوران پانچ دہشت گرد زخمی جب کہ دو دہشت گردوں کے اسلحہ اوربارودی مواد کے ڈپو بھی تباہ کردیئے گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مرنے والوں میں کالعدم تنظیم کا اہم جنگجو صلاح الدین ایوبی بھی شامل ہے، پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کی کمین گاہوں اور ٹھکانوں پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔(جاری ہے)
خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ اور پاک افغان بارڈر پر ملحقہ علاقوں میں مربوط اطلاعات پر کارروائیاں کی جارہی ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل تیئس مارچ کی شب بھی لڑاکا طیاروں کی کامیاب کارروائی میں پاک فوج کو اہم کامیابیاں ملیں۔
پاک فوج کی جانب سے خیبر ایجنسی بالخصوص باڑہ میں اٹھارہ مارچ کے بعد کارروائیوں میں اضافہ کیا گیا، جو افغانستان کے علاقے نازیان سے ملحقہ ہے۔ خیبر ایجنسی پاکستان کے سات قبائلی علاقوں میں سے ایک ہے جو افغان سرحد کے ساتھ واقع ہیں۔پاک فوج کی جانب سے پندرہ جون کو آپریشن ”ضربِ عضب“ کا آغاز کیا گیا اور شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی کو دہشت گردوں سے خالی کروانے کے بعد سیکورٹی فورسز نے آپریشن کا دائرہ شمالی وزیرستان کے دیگر علاقوں تک بڑھایا، جس کے بعد دہشت گردوں کے اہم گڑھ خیبر ایجنسی اور ملحقہ علاقوں میں ’آپریشن خیبرون‘ اور 'آپریشن خیبر ٹو کے نام سے نئی کارروائی اور آپریشن کا آغاز کیا گیا اور کارروائیاں تیز کی گئی۔لڑاکا طیاروں کی جانب سے ہونے والے فضائی حملوں کا بنیادی ہدف وہ علاقے بنے، جنہیں کالعدم لشکر اسلام کے دہشت گرد گروپ کا مضبوط گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ ان میں سادانا، مازا تھل اور خیبر سنگر کے علاقے شامل تھے۔ اٹھارہ مارچ سے شروع ہونے والی شدید جھڑپیں اس وقت دوبارہ شروع ہوئیں، جب افغانستان کی سرحد کے قریب خیبر سنگار کی چوکی پر دہشت گردوں نے دوبارہ قبضہ کرلیا۔پاک فوج نے غلام علی پہاڑی کی چوٹی، تختہ کئی اور ناگروسا کی چوٹیوں سمیت اہم پہاڑی علاقوں کا کنٹرول بھی حاصل کیا،متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.