عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری

بدھ 25 مارچ 2015 16:52

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء)خام تیل کی قیمتوں پر چین کی جانب سے طلب میں اضافہ نہ ہونے کی وجہ سے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے دن کے اختتام پر امریکی مارکیٹ کے بنچ مارک ڈبلیو ٹی آئی کے مئی کے سودے چھ سینٹ اضافے سے 47ڈالر 61سینٹ فی بیرل میں طے ہوئے۔

(جاری ہے)

ادھر یورپی منڈی میں برینٹ نارتھ کے سودے اکاسی سینٹ کمی سے 55ڈالر 11 سینٹ میں ہوئے۔ ماہرین کے مطابق خام تیل کی قیمتوں پر چین کی جانب سے طلب میں اضافہ نہ ہونے کی وجہ سے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ اگلے ماہ امریکا کے خام تیل کے ذخائر مکمل ہو جانے کی اطلاعات پر مئی کے سودوں میں کمی متوقع ہے۔