رواں مالی سال جولائی تا جنوری؛جیولری کی برآمدات 98فیصد کمی سے صرف42لاکھ ڈالر رہ گئی

بدھ 25 مارچ 2015 16:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) رواں مالی سال ملک سے جیولری کی برآمدات نہ ہونے کے برابر رہ گئی، صرف42 لاکھ ڈالر مالیت کی جیولری دیگر ممالک کو بھیجی گئی۔

(جاری ہے)

وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے جنوری تک جیولری کی برآمدات میں اٹھانوے فیصد کمی ہوئی۔ گزشتہ مالی سال کے اِسی عرصے میں برآمدات بائیس کروڑ ڈالر پر موجود تھی۔ رواں مالی سال قیمتی پتھروں کی برآمدات میں چالیس فیصد اضافہ ہوا جس کی برآمدات کا حجم اڑتالیس لاکھ ڈالر رہا۔

متعلقہ عنوان :