تحریک پاکستان میں طالب علموں نے قائد اعظم کی قیادت میں نہایت اہم کردار ادا کیا،پروفیسر اختر بلوچ

بدھ 25 مارچ 2015 16:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کے وائس چانسلر پروفیسر اختر بلوچ نے کہا ہے کہ تحریک پاکستان میں طالب علموں نے قائد اعظم کی قیادت میں نہایت اہم کردار ادا کیا اور وہ مسلمانوں کے نئے وطن کے قیام کے لئے ہراول دستہ ثابت ہوئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیاری یونیورسٹی میں یوم پاکستان کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی تعمیر و ترقی میں طالب علموں کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہوتا ہے کیونکہ اگر وہ اپنی صلاحیتوں کا بھرپور طریقے سے استعمال کریں تو ملک کو ترقی کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

انہوں نے کہا کے بابائے قوم کو طلبہ سے بہت زیادہ توقعات تھیں اور اب یہ ان کی ذمے داری ہے کہ وہ ان پر پورا اتریں۔

(جاری ہے)

پروفیسر اختر نے مزید کہا کہ لیاری یونیورسٹی طالب علموں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت بھی فراہم کر رہی ہے تاکہ وہ اپنے متعلقہ شعبوں میں مہارت حاصل کرنے کے علاوہ معاشرے کے لئے کارآمد فرد بھی ثابت ہو سکیں۔انہوں نے کہا کہ یوم پاکستان مسلمانوں کے نئے وطن کے قیام کے ضمن میں ایک نمایاں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اسے ہر سال نہایت اہتمام سے منایا جاتا ہے اس موقع پر طالب علموں نے اپنی تقاریر کے ذریعہ تحریک پاکستان کے مختلف پہلوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔تقریب میں یونیورسٹی کے تمام شعبوں کے اساتذہ نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :