وفاقی اردو یونیورسٹی کے کلیہ مطالعات مذاہب کی علیحدہ ویب سائٹ تیار کی جائے گی ،ڈاکٹرعبدالرشید
بدھ 25 مارچ 2015 16:25
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء)وفاقی اردو یونیورسٹی کے کلیہ مطالعات مذاہب کی علیحدہ ویب سائٹ تیار کی جائے گی ۔جس میں کلیے کے تمام شعبہ جات اور پروگرامز کی تفصیلات درج ہوگی۔ اس بات کا اظہاررئیس کلیہ ڈاکٹر عبدالرشید نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے ویب سائٹ کی تیاری کی ذمہ داری ڈاکٹر محمد افتخار کو سونپی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام ممبران شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال کے مشکور ہیں کہ وہ تمام شعبہ جات کی بہتر کارکردگی کیلئے ہدایات و رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اپریل میں فیکلٹی کے تحت قومی سیرت کانفرنس ہوگی جس میں ملک بھر کے اسکالرز اپنے تحقیقی مقالہ جات پیش کریں گے۔ڈاکٹر عبدالرشید نے مزید کہا کہ پی ایچ ڈی کے تمام بیجز کے کورسز ورک کا آغاز19مارچ سے کردیا گیا ہے جس کی نگرانی کے فرائض صدر شعبہ اسلامیات ڈاکٹر حافظ ثانی انجام دینگے۔
اس کے علاوہ انسانی حقوق کے حوالے سے سیمینار کااہتمام شعبہ اسلامیات کی جانب سے کیا جائیگا جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال کریں گے ۔کلیہ کے تحت شائع ہونیوالے تحقیقی مجلے میں شامل مضامین کی ترتیب و نگرانی ڈاکٹر انوار اللہ کریں گے۔مزید تعلیم کی خبریں
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا کل سے آغاز ہوگا
-
لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 25اپریل تک توسیع کردی
-
انٹرمیڈیٹ حصہ دوم (فریش اینڈ فیلیئر)اور حصہ دوم و حصہ اول باہم کے سالانہ امتحانات برائے 2024 ء میں شرکت کے خواہشمند سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس کے سرکاری تعلیمی ..
-
انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات 19 اپریل سے شروع ہونگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر انتظام انٹرمیڈیٹ (پہلا سالانہ) امتحان 2024 جمعہ 19اپریل سے شروع ہو گا
-
میٹرک اور انٹر کے امتحان، اسلامیات اور مطالعہ پاکستان کے نمبروں میں اضافہ
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی کالونی کی مسجد میں رمضان المبارک کی 25ویں رات ختم القرآن کی محفل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.