بعض سیاسی گدھ کراچی میں مردارنوچنے کیلئے پروازبلند کر رہے ہیں،سید فیصل سبزواری
بدھ 25 مارچ 2015 16:21
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) ایم کیو ایم کے رہنما سید فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ بعض سیاسی گدھ کراچی میں مردارنوچنے کے لئے پروازبلند کر رہے ہیں۔ تحریک انصاف اور جماعت اسلامی متحدہ کے خاتمے کا خواب دیکھ رہی ہیں۔وہ بدھ کو سندھ اسمبلی بلڈنگ میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔سید فیصل سبزواری نے کہا کہ خواہش ہے کہ پاکستان میں امیروں اورغریبوں کے لئے ایک ہی قانون ہو لیکن افسوس کی بات ہے کہ کراچی آپریشن کی آڑ میں ایک جماعت اور اس کے قائد کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ متحدہ امن پسنداورجمہوری جماعت ہے، خودکش حملوں کو روکنے کے لئے نائن زیرو کے اطراف بیریئرز لگائے گئے لیکن ٹی وی اور سوشل میڈیا کے ذریعے ہماری کردارکشی کی جارہی ہے، آزادی صحافت میں ذاتی ایجنڈا نہ لایاجائے۔(جاری ہے)
فیصل سبزواری نے کہا کہ بعض سیاسی گدھ کراچی میں مردارنوچنے کے لئے پروازبلند کر رہے ہیں۔ آئین کے تحت ہمیں سیاسی سرگرمیوں کا حق حاصل ہے۔
اپنے حقوق کے لئے ملک بھرمیں مظاہرے کریں گے اور عوام میں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتوں کے کردار پر بھی سوال اٹھ رہے ہیں۔ عدالتیں بتائیں کہ کیا ملک میں ایم کیوایم مخالف قانون بنادیاگیا ہے، بتایا جائے کہ نائن زیرو سے گرفتار افراد پر کون سا جرم ثابت ہوا ہے۔ این اے 246 پر ضمنی انتخابات کے حوالے سے فیصل سبزواری نے کہا کہ اس حلقے سے الطاف حسین کے منتخب نمائندے پہلے بھی جیتے ہیں اور اب بھی جیتیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
8 فروری کو ن لیگ پنجاب میں زیادہ سے زیادہ صرف 40 نشستیں جیتی
-
ٰآئی ایم ایف کے نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جولائی میں ہونے کا امکان ہے، محمد اورنگزیب
-
پنجاب میں ن لیگ ختم ہوگی تو کوئی ایسا ہوگا جو خلاء کو پُر کرے گا
-
نان بائی ویلفیئرایسوسی ایشن نے روٹی، نان کے سرکاری نرخ کو چیلنج کردیا
-
جنرل (ر) قمر باجوہ نے نوازشریف کو باہر بھیجنے میں سہولتکاری کی تھی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.