جی سی یو،290طلباء وطالبات کے لئے 1کڑور روپے کے سکالر شپس

بدھ 25 مارچ 2015 16:20

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) گورنمنٹ کالج یو نیورسٹی لاہوراینڈومنٹ فنڈ ٹرسٹ کی جانب سے گزشتہ روز سالانہ تقریب کے موقع پر 290مستحق طلباء وطالبات کو1کڑور 3لاکھ روپے سے زائد کے سکالر شپس دیئے گئے۔تقریب کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد خلیق الرحمان نے کی،جبکہ اس موقع پر اینڈوومنٹ فنڈ ٹرسٹ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے صدر اقبال زیڈ احمد ، سیکرٹری ڈاکٹر خالد منظور بٹ اورڈونرز کی کثیر تعدادبھی موجود تھی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اولڈ راوئینز خضر حیات،اقبال زیڈ احمد،میاں اشرف،جاوید حبیب اوبرائے،احسن سعید میاں اور دو نجی بینکوں نے جی سی یو کے اینڈومنٹ فنڈ ٹرسٹ کو ڈیرھ کڑور روپے کے عطیات دینے کا اعلان بھی کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے بتایا کہ جی سی یو اینڈومنٹ فنڈ ٹرسٹ میں اب تک 210ملین کے عطیات جمع کرائے جا چکے ہیں،جن سے آنے والا منافع مستحق طلباء پر خرچ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ 3برس میں جی سی یو اینڈومنٹ فنڈ ٹرسٹ کو13کڑور روپے کے عطیات دیئے گئے۔