پشاور،عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں، مظفر سید ایڈووکیٹ
بدھ 25 مارچ 2015 16:20
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوام کی فلاح و بہبود پر یقین رکھتی ہے اور عوامی مسائل کے اطمینان بخش حل کے لئے قابل عمل حل تلاش کرنے کے لئے کو شاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے بدھ کے روز سول سیکرٹریٹ پشاور میں پرائیویٹ سیکرٹریز کے مسائل کے حل کیلئے بلائے گئے ایک اجلا س کے دوران کیا ۔
اجلاس میں خزانہ ، قانون اور اسٹبلشمنٹ کے محکموں کے اعلیٰ حکام کے علاوہ پرائیویٹ سیکرٹریز کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ اجلاس کو پرائیویٹ سیکرٹریوں کی ترقی کے راہ میں حائل رکاوٹوں سے پیدا ہونے والے مسائل سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر پرائیویٹ سیکرٹریز نے انکی ترقی کے لئے مواقع پیدا کرنے اور بہتر حالات کار کا مطالبہ کیا ۔(جاری ہے)
صوبائی وزیر نے پرائیویٹ سیکرٹریوں کے مسائل سے اصولی طور پر اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ اُنکی ترقی کے لئے مواقع پیدا کرنے کے لئے قابل عمل منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت کی ۔
اُنہوں نے کہاکہ لوگوں کے مسائل دور کرنے کے لئے قابل عمل حل تلاش موجودہ صوبائی حکومت کا مطمع نظرہے ۔ وزیر موصوف نے یقین دلایا کہ حکومت اپنی استطاعت کے اندر پرائیویٹ سیکرٹریز کے مسائل کے حل کے لئے تمام ممکن اقدامات کریگی ۔ اُنہوں نے اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ کی ہدایت کی روشنی میں سمری جلد پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ۔ وزیر خزانہ نے جلد ہی اجلاس بلاکر پرائیویٹ سیکرٹریز کو درپیش مسائل کے لئے ٹھوس تجاویز پیش کرنے کا حکم دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.