بیرسٹراعتزازاحسن، سینیٹ میں قائد حزب اختلاف مقرر، نوٹیفکیشن جاری

بدھ 25 مارچ 2015 16:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) پیپلزپارٹی کے رہنماء بیرسٹراعتزازاحسن کو سینیٹ میں قائد حزب اختلاف مقررکرنے کانوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے بیرسٹر اعتزاز احسن کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقررکرنے کی منظوری دی، جس کانوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا ہے، اعتزاز احسن کے علاوہ کسی نے بھی سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کیلئے کاغذات جمع نہیں کرائے تھے، پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزازاحسن اس سے قبل بھی سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرکے طورپرخدمات سرانجام دے رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :