لوئر کرم ایجنسی، شابک میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ، ایف سی اہلکار شہید، 8شدت پسند ہلاک

بدھ 25 مارچ 2015 15:58

ہنگو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) لوئر کرم ایجنسی کے علاقے شابک میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک ایف سی اہلکار شہید جبکہ جوابی کارروائی میں سیکیورٹی فورسز کی شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری سے 8شدت پسند ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو لوئر کرم ایجنسی کے علاقے شابک میں بارودی سرنگ کے دھماکے کی زد میں آ کرایک ایف سی اہلکار شہید ہو گیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ہنگو میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں8شدت پسند ہلاک ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :