دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کا آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری

بدھ 25 مارچ 2015 15:58

خیبر ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کا آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری، خیبرایجنسی کے علاقے وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں 30دہشت گرد ہلاک ہو گئے، کارروائی کے دوران اسلحے کے دو ذخائر بھی تباہ کر دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بدھ کو دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کا آپریشن ضرب عضب کامیابی سے اپنے پلان کے مطابق جاری ہے۔

پاک فوج فرار ہوتے ہوئے دہشت گردوں کو چن چن کر نشانہ بنانے میں مصروف ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بدھ کو خیبرایجنسی کے علاقے وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز نے جیٹ طیاروں سے بمباری کی، جس کے نتیجے میں 30دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے ہدف بنا کر کارروائی کی گئی جس میں دہشت گردوں کے اسلحے کے دو ذخائر بھی تباہ کر دیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :