شرمیلا فاروقی ایئرپورٹ پرنامعلوم شخص پر برہم، چلاناشروع کردیا

بدھ 25 مارچ 2015 15:22

شرمیلا فاروقی ایئرپورٹ پرنامعلوم شخص پر برہم، چلاناشروع کردیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ2015ء) پیپلزپارٹی کی رہنماءاور وزیراعلیٰ سندھ کی سابق مشیر شرمیلا فاروقی ایئرپورٹ پر نامعلوم شخص کی کسی حرکت پر برہم ہوگئیں اور چلانا شروع کردیا۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر موجود ویڈیومیں دیکھاجاسکتاہے کہ شرمیلافاروقی کافی برہم ہیں اوراُن کاکہناتھاکہ ہمارے ملک میں آکر ہمیں ہی گالی دوگے جس پر ایک بزرگ شخص شرمیلا فاروقی کو سمجھانے اور روکنے کی کوشش کررہاہے اوروہ شرمیلا فاروقی سے اُن لوگوں کی طرف سے معذرت کرتاہے جس پر شرمیلا فاروقی کاکہناتھاکہ عورتوں کو گولیاں دیں گے اور پھر معذرت کریں گے ، اِسی اثناءمیں نامعلوم شخص کی ایک مرتبہ پھر آوازآتی ہے ، ’گوٹوہیل‘جبکہ جہاز کا عملہ راستہ دینے کی اپیل کرتارہتاہے ۔


متعلقہ عنوان :