راولپنڈی، میٹرو بس سے متاثرہ تاجروں کو پہنچنے والے نقصانات کا ازالہ کرنے کے لئے 10روزہ فیسٹول کاانعقاد

بدھ 25 مارچ 2015 15:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) راولپنڈی چمبر آف کامرس کے صدر سید اسد مشہدی نے کہاہے کہ میٹرو بس سے متاثرہ تاجروں کو پہنچنے والے نقصانات کا ازالہ کرنے کے لئے 10روزہ فیسٹول کاانعقاد کیا جا رہا ہے ،راولپنڈی کے تمام بڑے بڑے تجارتی مراکز میں میٹروبس سروس کی تکمیل کے بعد صارفین کیلئے سستے داموں اشیاء کی خریداری کا موقع اور انعامات فراہم کئے جائیں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے ایک میگزین کو انٹریو کے دوران کیا انہوں نے بتایا کہ میڑو بس منصوبے کی وجہ سے راولپنڈی خصوصاًمری روڈ کے تاجروں کو کافی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے ان نقصانات کے ازالے کے لئے راولپنڈی چمبر آف کامرس نے میٹرو منصوبے کی تکمیل کے فوراً بعد 10روزہ راول شاپنگ فیسٹول کاپروگرام بنایا ہے جو بیک وقت راولپنڈی کے تمام تجارتی مراکز میں شروع ہوگا فیسٹول میں روڈ شو،ڈانس فیسٹول، ڈاگ شو میوزیکل کنسرٹ فلاؤر شوکار شو فیشن شو کڈز فیسٹول میراتھن ریس اور بڑے بڑے انعامات کی تقسیم کی تقریب ہوگی انہوں نے بتایاکہ فیسٹول کے موقع پر نہ صرف صارفین کو تفریح میسر ہوگی بلکہ انہیں سستے داموں اپنے پسند کی مصنوعات کی خریداری کا بھی موقع ملے گا انہوں نے اس امید کا اظہار کیاکہ 10 لاکھ اس فیسٹول میں آئیں گے اس فیسٹول سے 2ارب روپے کی آمدنی متوقع ہے انہوں نے بتایاکہ فیسٹول کے موقع پر بڑے بڑے انعامات میں عمرہ ٹکٹ گاڑیاں اور موٹر سائیکل سمیت سینکڑوں انعامات بذریعہ قرعہ اندازی تقسیم کئے جائیں گے فیسٹول میں صارفین کے علاوہ تاجروں کے لئے بھی لکی ڈرا کا اہتمام کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :