عسکری ونگ کی حا مل سیا سی جما عتو ں کے خلاف آپریشن ہونا چاہئے،خواجہ آصف
بدھ 25 مارچ 2015 15:01
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) وفاقی وزیر دفاع اور بجلی و پانی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جن سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگ ہیں ان کے خلاف آپریشن ہونا چاہئے‘ کسی بھی سیاسی جماعت میں کوئی بھی کریمنل موجود ہیں ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔ بدھ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگ ختم ہونے چاہئیں اور جن جماعتوں میں کریمنلز موجود ہیں ان کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست قانون کے دائرہ کار میں رہ کر دہشتگردوں اور کریمنلز کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ مذہب کو اپنے ذاتی اور گروہی مفادات کے لئے استعمال کر رہے ہیں جو کہ غیر مناسب ہیں۔(جاری ہے)
پاکستان کرکٹ بورڈ میں تبدیلی کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی ایک ادارے کو مورد الزام نہیں ٹھہرانا چاہئیے کیونکہ تمام اداروں میں کوئی نہ کوئی خرابیاں موجود ہوتی ہیں۔
انہوں نے لوڈشیڈنگ کے حوالے سے کہا کہ آنے والی گرمیوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں کی وجہ سے اس کے اثرات تمام چیزوں پر مرتب ہوئے ہیں اور مہنگائی میں کمی آ رہی ہے۔ رانا فضل اللہ کی ہلاکت کے سوال پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کی میں تصدیق نہیں کر سکتا کہ وہ ہلاک ہوا ہے کہ نہیں۔مزید اہم خبریں
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے ایران کے سفیر کی ملاقات
-
امریکی صدر جو بائیڈن کا وزیراعظم شہبازشریف کو خط ، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر نومنتخب حکومت کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار
-
وزیراعلی مریم نوازنے محمد نواز شریف کسان کارڈ کی منظوری دیدی ،5 لاکھ کاشتکارو ں کو آسان شرائط پر 150 ارب کا قرضہ دیا جائیگا
-
پشاور بی آر ٹی کے کنٹریکٹر نے عالمی ثالثی عدالت میں حکومت کیخلاف 57 ارب روپے کا دعوی کردیا
-
نوازشریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پرسزا دینا غلطی تھی، ہمشیرہ بانی پی ٹی آئی
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی پیشرفت کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
-
ملکی معیشت کو بہتر بنانے کی راہ میں سیاسی و انتظامی دبا ئوکو برداشت نہیں کیا جائیگا، وزیراعظم
-
عمران ریاض کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست، نیب سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کاگنگارام ہسپتال اور مدر اینڈ چائلڈ بلاک کا دورہ ،ری ویمپنگ منصوبے کا جائزہ لیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا نوٹس، لیہ میں ذہنی معذور بچی کے ساتھ زیادتی کا مرتکب ملزم چند گھنٹے میں گرفتار
-
سمگلنگ کے خاتمے کیلئے وفاق، صوبوں اور تمام اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا، ملکی معیشت اور عوام کی بہتری کیلئے کئے جانے والے فیصلوں میں کسی کو آڑے آنے نہیں دیں گے، وزیراعظم محمد شہباز شریف
-
بلوچستان سے سینیٹ کی تمام 11نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.