عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ملاجلا رجحان

بدھ 25 مارچ 2015 14:51

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) عالمی منڈی میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روزخام تیل کی قیمتوں میں ملا جلارجحان دیکھا گیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں نیویارک میں کنٹریکٹ کے تحت لائٹ سویٹ خام تیل کے جون کیلئے سودے06سینٹ اضافے کے بعد47.51ڈالر فی بیرل اور برینٹ نارتھ سی آئل کے جون کیلئے سودے 88سینٹ کمی کے ساتھ 55.11 ڈالر فی بیرل میں طے پا ئے ۔