کمپنیوں کی جانب سے رائٹ شیئرز کے اجراء پر ذیادہ وضاحت پیش کرنے کے احکامات

بدھ 25 مارچ 2015 14:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء)سکیورٹیزاینڈ ایکس چینج کمیشن نے کمپنیوں کی جانب سے رائٹ شیئرز کے اجراء پر ذیادہ وضاحت پیش کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

ایس ای سی پی کے مطابق رائٹ شیئرز سے متعلق زیادہ معلومات کے افشاں کرنے کا مقصد سرمایہ کاروں کو فیصلہ کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ رائٹ شیئرز کے اجراء کے ساتھ کمپنی کو انتظامیہ کی تفصیلات، مالیاتی حالت، گزشتہ تین سال میں کپیٹل میں کیئے گئے اضافے سے متعلق آگاہ کرنا ہوگا۔ اس کے علاوہ کمپنی کو رائٹ شیرز کی مقرر کردہ قیمت کی بھی وضاحت کرنا ہوگی۔ اس کے علاوہ کمپنی کو رسک کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کرنا ہوگا۔