آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا خصوصی اجلاس پرسوں واشنگٹن میں ہوگا

بدھ 25 مارچ 2015 14:48

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا خصوصی اجلاس پرسوں جمعہ کو واشنگٹن میں ہوگا۔ آئی ایم ایف حکام کے مطابق ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کے لئے ایکسٹنڈڈ فیسلٹی فنڈ پروگرام کا چھٹا جائزہ لیاجائے گا۔جس کے بعد پاکستان کے لئے اکاون کروڑ اسی لاکھ ڈالر قرضے کی منظوری دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق بورڈ کی منظوری کے ایک دو روز میں پاکستان کو قرضے کی نئی قسط موصول ہوجائے گی۔

(جاری ہے)

عالمی مالیاتی فنڈکی جانب سے پاکستان کو ساتویں قسط رواں ماہ کے آخری ہفتے میں جاری کیے جانے کاامکان ہے جس سے زرمبادلہ کے ذخائر سترہارب ڈالرتک بڑھانے کی راہ ہموار ہوجائے گی۔ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار پہلے ہی اعلان کرچکے ہیں کہ زرمبادلہ کے ذخائرسترہارب ڈالرتک بڑھانے کاہدف مقررکیا گیا ہے۔ موجودہ حکومت نے جب ذمے داریاں سنبھالیں تو زرمبادلہ کے ذخائر انتہائی کم ہوگئے تھے۔ اسٹیٹ بینک کے ذخائر صرف دوارب اسی کروڑ ڈالر رہ گئے تھے۔