کوئٹہ : صولت مرزا کی ویڈیو ریکارڈنگ کی تحقیقات کے احکامات واپس لے لیے گئے۔

بدھ 25 مارچ 2015 14:39

کوئٹہ : صولت مرزا کی ویڈیو ریکارڈنگ کی تحقیقات کے احکامات واپس لے لیے ..

کوئٹہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 مارچ 2015 ء) : صولت مرزا کی ریکارڈنگ کی انکوائری کے احکامات روک دئے گئے ہیں، ہاد رہے کہ صولت مرزا کی مچھ جیل میں ویڈیو بیان کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس کے سربراہ آئی جی جیل خانہ جات کو بنایا گیا تھا تاہم اب محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے انکوائری کے احکامات روک دئے گئے ہیں. جس کی تصدیق آئی جی جیل خانہ جات نے بھی کی ہے. محکمہ داخلہ کا کہنا تھا کہ چونکہ صولت مرزا کے نئے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دئے گئے ہیں لہٰذا اب اس تفتیش کی کوئی ضرورت نہیں ہے.