کراچی : سندھ اسمبلی کے باہر ایم کیو ایم کا احتجاجی مظاہرہ

بدھ 25 مارچ 2015 14:01

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 مارچ 2015 ء) : ایم کیو ایم کے اراکین سندھ اسمبلی کے باہر سراپا احتجاج ہیں احتجاج کی سر براہی ایم کیو ایم کے رہنما سید سردار احمد اور فیصل سبز واری کر رہے ہیں اس موقع پر فیصل سبز واری کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کو ایک قانون پسند اور امن پسند جماعت ہے لیکن صبح شام ایم کیو ایم کو میڈیا اور ساشل میڈیا پر نشانہ بنایا جا رہا ہے ان کا کہنا تھا کہ ہم میڈیا ٹرائل کے خلاف عدالت میں جائیں گے اور ایم کیو ایم کو نشانہ بنائے جانے کے خلاف سینیٹ ، قومی اسمبلی اور ملک بھر میں ہم احتجاج ریکارڈ کروائیں گے.

ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنی عوام اور ووٹرز کو بتائیں گے کہ ان کے منتخب کردہ نمائندوں کے ساتھ کیا ہو رہا ہے. ایم کیو ایم پر لگائے گئے الزامات پرانے ہیں ایم کیو ایم اور اس کے قائد نے نہ تو کبھی کسی مجرم کی سر پرستی کی ہے اور نہ ہی آگے کی جائے گی. فیصل سبزواری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کہ وزیر اعظم سے ملاقات کے لیے وقت مانگا تھا لیکن ان کی جانب سے کوئی حوصلہ افزا جواب نہیں ملا . کیا اب ایم کیو ایم کے اراکین اور رہنماؤں کو اپنی صفائی میں کچھ کہنے کا موقع بھی نہیں دیا جائے گا.