قصور میں تین روزہ جشن بہاراں 2015ء کی تقریبات 27مارچ سے شروع ہونگی

بدھ 25 مارچ 2015 13:59

قصور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء)ڈسٹرکٹ گورنمنٹ قصور کے زیر اہتمام تین روزہ جشن بہاراں 2015ء کی تقریبات 27مارچ سے شروع ہونگی ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ گورنمنٹ قصور کے زیر اہتمام 27تا 29مارچ سے تین روزہ جشن بہاراں 2015ء کے رنگا رنگ تفریحی پروگرامز جاری رہینگے جن میں نیزہ بازی ، گھوڑوں کا ناچ‘پھولوں کی نمائش ‘میڈاِن قصور نمائش ، دست کاری نمائش ، فوڈ میلہ ‘مقابلہ رسہ کشی ، کبڈی میچ ساہیوال بمقابلہ قصور ‘والی بال میچ پاکپتن بمقابلہ قصور ‘ دنگل ‘فن فیئر برائے خواتین ‘محفل نعت ‘ محفل مشاعرہ شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

ضلعی اانتظامیہ قصور نے جشن بہاراں 2015ء کے رنگا رنگ تفریحی پروگرامزکے تمام انتظامات کر لئے ہیں ۔