آسیہ اندرابی پاکستان کی حمایت کرنے پر مشکل میں پھنس گئی ‘ پاکستان کا جھنڈا لہرانے پر مقدمہ درج ، گرفتار کرلیاگیا

بدھ 25 مارچ 2015 13:28

آسیہ اندرابی پاکستان کی حمایت کرنے پر مشکل میں پھنس گئی ‘ پاکستان کا ..

سری نگر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے پاکستان کی حمایت میں تقریر کرنے اور پاکستان کا جھنڈا لہرانے پر کشمیری حریت رہنما آسیہ اندرابی کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو بھارتی میڈیا کے مطابق کشمیری خاتون حریت رہنما آسیہ اندرابی کے خلاف یوم پاکستان کے موقع پر پاکستان کا جھنڈا لہرانے اور بھارت کے خلاف تقریر کرنے پر مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ آسیہ اندرابی نے اپنی تقریر میں پاکستان کا قومی ترانہ بھی پڑھا تھا وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سرگرم کارکن ہیں۔

متعلقہ عنوان :