اقتصادی راہداری پاک چین تعلقات کو نئی جہت دے گی‘ پاکستانی عوام چینی صدر کے دورے کے بے تابی سے منتظر ہیں

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات میں گفتگو

بدھ 25 مارچ 2015 13:28

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری پاک چین تعلقات کو نئی جہت دے گی‘ پاکستانی عوام چینی صدر کے دورے کے بے تابی سے منتظر ہیں جبکہ چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی سمت درست ہے پاکستان کے ہر مسئلے کو اپنا مسئلہ سمجھتے ہیں‘ ترقی کے سفر میں پاکستانی چین کو اپنا ہم قدم پائیں گے۔

(جاری ہے)

بدھ کو بیجنگ میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے ملاقات کی ملاقات میں دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ اقتصادی راہداری پاک چین تعلقات کو نئی جہت دے گی‘ پاکستانی عوام چینی صدر کے دورے کے بیتابی سے منتظر ہیں۔ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے ہر مسئلے کو اپنا مسئلہ سمجھتے ہیں دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی سمت درست ہے ترقی کے سفر میں پاکستانی چین کو اپنا ہم قدم پائیں گے۔ پاکستان کے انسداد دہشت گردی کے لئے اقدامات قابل تعریف ہیں۔