کراچی : بلاول ہاوس پر بیرئیرز پیپلز پارٹی نے نہیں سندھ حکومت نے لگائے ہیں، پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 25 مارچ 2015 13:13

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 مارچ 2015 ء) : پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بلاول ہاؤس کے باہر بیرئیرز نہیں چیک پوسٹ قائم کی گئی ہے جو کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے نہیں بلکہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر سندھ حکومت اور سندھ پولیس کی جانب سے قائم کی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ بلاول ہاؤس نو گو ایریا نہیں ہے نہ ہی کوئی سیاسی جماعت کا دفتر ہے بلکہ محض سابق صدر آسف علی زرداری کی رہاش گاہ ہے.