اسلام آباد، سیکٹر ایف 14 کی زمین سی ڈی اے سے حاصل کرنے کیلئے وزیراعظم آفس بھیجی سمری کمزور نکات کے باعث مسترد ہونے کا امکان

بدھ 25 مارچ 2015 12:56

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء ) وفاقی وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات کے ذیلی ادارے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کی جانب سے سیکٹر ایف 14 کی زمین سی ڈی اے سے حاصل کرنے کیلئے وزیراعظم آفس بھیجی جانے والی سمری کمزور نکات ہونے کے باعث مسترد ہونے کا امکان ہے ۔ اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء کو حاصل ہونے والی دستاویزات کے مطابق سیکرٹری ہاؤسنگ کی سربراہی میں ہونے والی دو میٹنگز جو کہ 22-09-2014ء اور 27-11-2014ء کو منعقد ہوئیں جس میں چیئرمین سی ڈی اے نے بھی شرکت کی ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر جنرل وقاص محمود کی جانب سے تجویز پیش کی گئی ہم سی ڈی اے کو ایف 14 سیکٹر کے بدلے مذکورہ سیکٹر کی کچھ کمرشل اراضی سی ڈی اے کو دے دیتے ہیں سی ڈی اے کی انتظامیہ کی جانب سے نیم رضا مندی کے بعد ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کی انتظامیہ نے کمزور سمری تیار کرنے کے بعد منظوری کیلئے وزیراعظم آفس بھجوادی ہے وزیراعظم آفس ذرائع نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

(جاری ہے)

25مارچ۔2015ء کو بتایا کہ وزیراعظم کی جانب سے مذکورہ سمری پر اعتراضات لگادیئے گئے ہیں کیونکہ ڈی جی ہاؤسنگ فاؤنڈیشن وقاص محمود نے اپنے صوابدیدی اختیارات استعمال کرتے ہوئے دس سال قبل ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے خزانے سے ادا ہونے والے ایف 14سیکٹر کی اراضی کی مد میں کروڑوں روپے کا خیال کئے بناء سی ڈی اے کو ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے سیکٹر میں سے اربوں روپے کے کمرشل پلاٹ دینے کی آفر کی ہے وزیراعظم آفس کی جانب سے لگائے جانے والے اعتراضات میں ڈی جی ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے اختیارات کا حوالہ دیتے ہوئے وضاحت مانگی گئی ہے کہ بناء ارباب اختیار کی اجازت کے ڈی جی فاؤنڈیشن خود سے فیصلہ کرسکتے ہیں جبکہ دوسری جانب ڈی جی فاؤنڈیشن نے کمال مہارت سے مذکورہ سمری کو ایگزیکٹو کمیٹی کی 132ویں میٹنگ میں منظور بھی کروالیا ہے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

25مارچ۔2015ء نے اس حوالے سے موقف جاننے کیلئے ڈی جی فاؤنڈیشن وقاص محمود سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ صبح آفس ٹائم میں موقف دونگا ۔