وقار یونس کی ٹور رپورٹ میں پیش کردہ تجاویز پر ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان
بدھ 25 مارچ 2015 12:07
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کی ٹور رپورٹ میں پیش کردہ تجاویز پر ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کو نئے چیف سلیکٹر اور نئے ون ڈے کپتان کی تلاش ہے۔ وقار یونس ورلڈکپ کے معاملے میں بدقسمت دکھائی دیتے ہیں، انہوں نے کھلاڑی کی حیثیت سے دو کپتان کی حیثیت سے ایک ورلڈ کپ کھیلا لیکن نمایاں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔
1992کے ورلڈ کپ سے قبل وہ اچانک ان فٹ ہوگئے اور ٹیم فاتح بن کر آئی۔2011اور2015میں وقار یونس نے کوچ کی حیثیت سے ٹیم کی باگ دو ڑ سنبھالی۔2011میں پاکستانی ٹیم سیمی فائنل اور اس بار کوارٹر فائنل سے آگے نہ بڑھ سکی۔ ورلڈ کپ میں شکست کے بعد وقار یونس سڈنی میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ ہیں اور ٹور رپورٹ مرتب کررہے ہیں۔(جاری ہے)
سڈنی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے براہ راست کھلاڑیوں پر تنقید کرنے سے گریز کیا اور کہا کہ پاکستانی بیٹنگ لائن کی کارکردگی شکست کا سبب بنی لیکن پاکستانی بیٹسمینوں کو آسٹریلیا کی وکٹوں کے لئے تیاری کا موقع نہیں مل سکا۔
پاکستان میں بہت جلد انٹرنیشنل کرکٹ بحال نہ ہوئی تو خدشہ ہے کہ کئی باصلاحیت کھلاڑی منظر پر آنے سے پہلے غائب ہوجائیں گے۔ وقار یونس جو سڈنی میں بستے ہیں اور آسٹریلوی پاسپورٹ کے ساتھ سفر کرتے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان کی خدمات 16لاکھ روپے ماہانہ کے عوض حاصل کر رکھی ہیں۔ وہ کوچنگ کے لئے خاص طور پر پاکستان آتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.