مصباح الحق نے میڈیا پر جو کچھ کہا سب ٹھیک تھا:شاہد آفریدی

بدھ 25 مارچ 2015 11:42

مصباح الحق نے میڈیا پر جو کچھ کہا سب ٹھیک تھا:شاہد آفریدی

ممبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار25مارچ ۔2015ء ) قومی کرکٹ کے سابق آل راؤنڈ شاہد آفرید ی بھی سابق ون ڈے کپتان مصباح الحق کی حمایت میں سامنے آگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفرید ی کا کہنا تھا کہ مصباح الحق سکواڈ میں شامل صرف 17لوگوں کا ہی نہیں بلکہ 18کروڑ لوگوں کا کپتان ہے لہذا اپنے ہی کپتان کے خلاف کسی کو ایسی باتیں کرنا زیب نہیں دیتی ہیں ۔سابق آل راؤنڈ کا کہنا تھا کہ مصباح الحق نے میڈیا پر جو کچھ کہا تھا کہ سب کچھ ٹھیک تھا ، میڈیا پر کھلاڑیوں کے بارے میں جو کچھ کہا گیا وہ انتہائی افسوس نا ک تھا ،اچھے وقت میں تو سب ہمارا ساتھ دیتے ہیں لیکن جب ٹیم پر برا وقت آجائے تب بھی سب کو ٹیم کا مورال بلند کر نا چاہیئے ۔

متعلقہ عنوان :