ڈیرہ بگٹی ،تخریب کاروں نے8 انچ قطرگیس پائپ لا ئن کو دھماکے سے تباہ کر دیا

بدھ 25 مارچ 2015 10:54

ڈیرہ بگٹی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء )ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ میں8 انچ قطرگیس پائپ لائین دھماکے سے تباہ کر دیا گیا۔لیویز ذرائع کے مطابق پیر کوہ میں نامعلوم افراد نے گیس کنوواں نمبر15سے پلانٹ کو جانے والے 8انچ قطر گیس پائپ لائن میں دھماکہ خیز مواد نصب کر رکھا تھا جوزوردار دھماکے سے پھٹ گیا اور گیس پائپ لائن میں آگ لگ گئی جس کے بعد کنوؤں سے پلانٹ کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔

(جاری ہے)

سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ۔