بشام،مٹی کا تودہ گرنے سے 5 افراد جاں بحق،علاقہ میں فضا سوگوار

بدھ 25 مارچ 2015 10:54

بشام (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء )بشام میں دو گھروں پر مٹی کا تودہ گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ تین ملبے تلے دب گئے ۔ پہاڑی علاقے لوسر کے دو گھروں پر مٹی کا تودہ گرنے سے 12 افراد ملبے تلے دب گئے۔

(جاری ہے)

ملبے تلے دبے افراد میں سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ مقامی افراد نے تین افراد کو اپنی مدد آپ کے تحت ملبے سے زخمی حالت میں نکال لیا۔ زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کواٹرہسپتال بشام منتقل کردیا گیا ۔ مقامی افراد کے مطابق تاحال 3 افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں ۔