خیبرپختونخواکے وزراء اورسرکاری محکموں کے سربراہان کا پانچ پانچ گاڑیاں استعمال کرنے کاانکشاف

منگل 24 مارچ 2015 23:37

خیبرپختونخواکے وزراء اورسرکاری محکموں کے سربراہان کا پانچ پانچ گاڑیاں ..

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء)خیبرپختونخواکے وزراء اورسرکاری محکموں کے سربراہان پانچ پانچ گاڑیاں استعمال کرنے کاانکشاف ہوا ہے ،اسمبلی اجلاس کے دوران تحریک انصاف کے یاسین خان خلیل نے انکشاف کیا کہ محکمہ توانائی و برقیات کے ایک اہلکارکے زیر استعمال 6سرکاری گاڑیاں ہیں اور اسکی تنخواہ بیس لاکھ روپے تک ہے جبکہ محکمہ تعلیم کا ایک سرکاری آفیسر ایک وقت میں چار عہدوں پر براجمان ہے کیا یہ جائز ہے ؟سوال پر مزید بحث کرتے ہوئے قومی وطن پارٹی کی معراج ہمایون خان نے کہا کہ بعض صوبائی وزراء کے زیر استعمال پانچ پانچ گاڑیاں ہیں اگر صوبائی وزراء ایک سے زائد گاڑیاں استعمال کر سکتی ہیں تو سرکاری اہلکار کیوں نہیں کر سکتے ۔

(جاری ہے)

جواب میں صوبائی وزیر تعلیم عاطف خان کا کہنا تھا کہ بھرتیوں میں مسائل کے باعث ایک وقت میں مذکورہ سرکاری افسر چار نہیں دو عہدوں پر کام کررہا ہے اور خیبر پختونخوا او جی سی ایل کا چیف ہونے کی حیثیت سے اسے بیس لاکھ روپے تنخوا ہ مل رہی ہے ۔ ایوان نے یہ معاملہ متفقہ طور پر کمیٹی کے حوالے کردیا ۔دوسری جانب اسمبلی اجلاس کے دوران جمعیت علمائے اسلام (ف) کے منور خان کو حکومت کی جانب سے تسلی بخش جواب نہ ملنے پر انہوں نے ایوان سے خاموش احتجاج کیا ۔