Live Updates

تحریک انصاف فاٹاکے کارکنان کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

منگل 24 مارچ 2015 23:37

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء) تحریک انصاف فاٹاکے کارکنان نے اپنے مطالبات کے حق میں پشاورپریس کلب کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیامظاہرے کی قیادت تحریک انصاف فاٹاکے رہنمااقبال آفریدی اوردیگرکررہے تھے مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرزاورپلے کارڈاٹھارکھے تھے جن پرمختلف نعرے درج تھے ۔

(جاری ہے)

مظاہرین کاموقف تھاکہ متاثرین آپریشن کوواپسی پردی جانیوالی سہولیات ناکافی ہے جس کیو جہ سے متاثرین کوشدیدمشکلات کاسامناہے انہوں نے کہاکہ کیمپوں میں بھی خیبرایجنسی سے تعلق رکھنے والے متاثرین کومناسب سہولیات فراہم نہیں کی گئی اوراب واپسی پربھی صورتحال مختلف نہیں ۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ واپس جانے والے متاثرین کومکمل سہولیات فراہم کی جائے اورایف ڈی ایم اے سے اختیارات لے کرپولیٹیکل انتظامیہ کے حوالے کئے جائیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :