اتحاد ایئرویز کا بین الاقوامی کمرشیل ڈویژن میں اعلیٰ ترین عہدوں پر نئے باصلاحیت عہدیداروں کی تقرری کا اعلان

منگل 24 مارچ 2015 23:34

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء) اتحاد ایئرویز نے بین الاقوامی کمرشیل ڈویژن میں اعلیٰ ترین عہدوں پر نئے باصلاحیت عہدیداروں کی تقرری کا اعلان کیا ہے۔ اس اعلان کے مطابق پاکستان میں اتحاد ایئرویز کے کنٹری مینجر - عامر خان کو ترقی دے کر مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ خطے میں ریجنل جنرل مینجر کے عہدے پر فائز کر دیا گیا ہے۔ ابوظہبی میں تعینات ہوکر ، عامر خان 16 مختلف ممالک میں اتحاد ایئرویز کے کمرشیل آپریشنز کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

(جاری ہے)

عامر خان کے پاس عالمی فضائی سفر کے شعبے میں 14 سال سے زائد تجربہ موجود ہے۔ انہوں نے سال 2009 میں اتحاد ایئرویز میں - کنٹری مینجر پاکستان کی حیثیت سے شمولیت اختیار کی ۔ بعد میں انہیں ؛ پاکستان ، بنگلہ دیش، نیپال اور سری لنکا کے ایریا جنرل مینجر کے طور پر ترقی دے دی گئی۔ انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز برطانیہ میں ساؤتھ افریقن ایئرویز سے کیا، اور بعد میں امریکن ایئرلائنز میں منتقل ہو کر برطانیہ اور متحدہ عرب امارات میں ریجنل مینجرکی حیثیت سے پاکستان اور مشرق وسطیٰ کے کاروباری معاملات کی ذمہ داریاں بھی کامیابی سے نبھائیں۔